یوم دفاع پاکستان : سلائو میں او پی ڈبلیو سی کے زیر اہتمام تقریب منعقد

برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی شرکت،افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
رپورٹ( ڈی نیوز 24 ٹی وی ) ناظرین جب ہم 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرتے ہیں تو دل جذبے سے سرشار ہو جاتا ہے اور فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں۔ 6ستمبر کو ہر پاکستانی یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے ان قومی ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے 1965ء کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پشت پر پاکستان کے غیور عوام سینہ تان کر بے خوف و خطر کھڑ ے رہے۔
اسی حوالے سے برطانیہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل تھا،اس حوالے سے ہم افواج پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جذبۂ خیر سگالی اور تعلقات کو مزید فروغ دینا، کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، برطانیہ میں قونصلر افیئر زمیں مثبت تبدیلیاں لانا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل OPWCبرطانیہ اور کونسلرز فورم کے زیرِ اہتمام مرکزی صدر OPWC حاجی عابد حسین کی میزبانی میں سلاؤمیں منعقدہ سالانہ یوم دفاع کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت چیئر مین او پی ڈبلیو سی و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نعیم نقشبندی نے کی۔ اسٹیج سیکریٹری صدر OPWC ویمن فورم ثمینہ خان تھیں۔
تقریب میں ڈیفنس اینڈ نیول اتاشی کموڈور ذیشان نبی ،ملٹری اینڈ ایئر ایڈوائز کرنل تیمور راحت، لارڈ قربان حسین ، کرنل زبیر ، کرنل وجاہت ، کیپٹن خرم، مئیر آف سلاؤ امجد عباسی،مئیر آف ہنسلو افضال کیانی،مئیر آف بریکنل ناہید مہدی ، مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف۔ مئیر آف چشم ولفورد آگسٹس،چیئرمین کولن بروک پیرش کونسل نوید رانا،صدر کونسلرز فورم قیصر چوہدری گیسٹ آف آنرز تھے۔ جبکہ دیگر شرکاء میں چوہدری آفتاب حسین،مجاہد حسین،پروفیسر مسعود ہزاروی ،اسلم ڈوگر، چوہدری فدا حسین ، ہارون نذیر ، ایاز رفیق ، طلعت عزیز اور منصور کیانی ، ملک امیر کابل اور چوہدری عابد حسین نعیم طاہر ، چوہدری اورنگزیب خان،احسن گھرال کونسلر منیر احمد ، راجہ ظفر اقبال، کونسلر محب بھٹی، کونسلر ماجد ، حاجی محمد منیر،راجہ جاوید، ظفر انصاری ، واجد بٹ، عدنان خان، کونسلرز عمران، سابق مئیر لیاقت علی، سابق مئیر راجہ ضیاء ، کونسلر نبیلہ رانا، کونسلر شریف،کونسلر افتخار، کونسلرزعارف ، کونسلر فیاض، کونسلر اصغر مجید، کونسلر فرحان، کونسلر بھٹی،کونسلر فضا مطلوب،راجہ عثمان،امجد محمود،کیپٹن انور عادل،کاشف خان،سید حسین شہید سرو، پروفیسر حفیظ،راشد محمود،ریحان راجہ،کیپٹن کبڈی ٹیم شفیق چشتی کے علاوہ ساؤتھ ، نارتھ اور مڈلینڈز کے برطانیہ بھر سے تقریباً50 سے زائد منتخب کونسلرز ، مئیرز، پروفیشنلز،سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب کے شرکا نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں ملی نغموں نے حاضرین محفل کے لہو کو بھی خوب گرمایا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر محمد فیصل کی بطور سفیر تعیناتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔تقریب کے میزبان مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو اندرونی و بیرونی بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے اور ہزارپروپیگنڈہ کے باوجودپاکستانی قوم اوراوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے صدربانی چیئر مین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور اورسیز کمیونٹی نے اغیار کے ایجنڈے اور5thجنریشن وار کو بری طرح مسترد کر دیا ، تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔
لارڈ قربان حسین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ افواج پاکستان ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف جب بھی عوام میں ناامیدی ، مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں، اور متحد رہیں۔کونسلرز فورم کے صدرکونسلر قیصر چوہدری اور دیگر شہروں کے مئیرز اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک و سرحدوں کی محافظ ہیں ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں۔آزادی کی حفاظت میں پاک افواج کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔او پی ڈبلیو سی تنظیم نے تقریب میں شرکت پر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے تمام صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے