یوم پاکستان : پی پی سی یو کے کے زیر اہتمام پر وقار تقریب منعقد

وطن عزیز کی 76ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے ،شرکا میں جوش و خروش
لوٹن (شیراز خان) لوٹن سینٹرل ماسک میں یوم آزادی (14 اگست )کے موقع پر پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی صدر شیراز خان کی زیرصدارت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز خطیب لوٹن سینٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نقشبندی کی سنہری آواز میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا.
خطیب اہلسنت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، ہائوس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین (ستارہ قائداعظم)، الحرا ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود ہزاوری ، یوکے اسلامک مشن مدینہ مسجد لوٹن کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، کشمیر سالیڈیریٹی کیمپن لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان، ڈاکٹر یاسین رحمان، تحریک کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر چوہدری محمد شریف، سابق مئیرز لوٹن: چوہددی محمد ایوب، اور راجہ وحید اکبر ، خورشید احمد قادری سابق چیئرمین بلدیہ کوٹلی ، صدر لوٹن سنٹرل ماسک چوہدری شفاعت پوٹھی،پروفیسر امتیاز چوہدری ، سید حسین شہید سرورایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس یو کے پروفیسر ممتاز بٹ، شبیر ملک ، اکرم باہو و دیگر نے خطابات میں یوم پاکستان پر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر وطن عزیز کی76ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی۔پروگرام کے انتظامی امور کو پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی نائب صدر اسرار احمد راجہ اور صدر لوٹن برانچ راجہ اسرار احمد خان نے مشترکہ طور پر سنبھالا۔نظامت کا فریضہ راجہ اسرار احمد خان نے احسن طور پر انجام دیا ،مقررین نے کہا کہ آزادی کی لڑائی کے دوران لاکھوں افراد کو آگ اور خون کے دریا عبور کرنا پڑا جن میں شہداء کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ہزاروں خواتین کی عصمت دری ، سینکڑوں خواتین کا اغوا اور معصوم بچوں کو نیزوں پر اچھالا گیا ۔ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے بزرگوں ،نوجوانوں ، خواتین اور بچوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں ۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے