لوٹن : کیپٹن جاوید اقبال شہیدؒ کی 24ویں برسی ، تعزیتی ریفرنس ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت

مہمان خصوصی آرمی اینڈ ملٹری ایڈوائزر پاکستان ہائی کمیشن لندن کرنل تیمور راحت ،میزبان ترجمان او پی ڈبلیوسی پروفیسر مسعود اختر ہزاروی تھے
لوٹن (رپورٹ/اسرار احمد راجہ )کیپٹن جاوید اقبال شہید ( تمغہ بسالت ) کے اہلخانہ اور اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل او پی ڈبلیو سی (OPWC )کے تعاون سے 5اگست 1999 میں کارگل میں شہید ہونے والے برٹش پاکستانی آرمی آفیسر کیپٹن جاوید اقبال شہید کی 24 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ تقریب کی میزبانی مرکزی ترجمان او پی ڈبلیوسی پروفیسر مسعود اختر ہزاروی اور کیپٹن جاوید شہید کے اہلخانہ نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی اینڈ ملٹری ایڈوائزر پاکستان ہائی کمیشن لندن کرنل تیمور راحت تھے جبکہ صدارت کے فرائض سردار میر شہروز ریگی بلوچ نے انجام دیئے۔
تقریب میں لارڈ قربان حسین، مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف ، ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل راجہ اسلم خان ، قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ،چیئر مین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ، مرکزی صدر حاجی عابد حسین ، پاکستان ہائی کمیشن کے افسران منسٹر پولیٹیکل اعجاز حسین اور فرسٹ سیکریٹری فیصل محمود گیسٹ آف آنرز تھے۔ مہمان خصوصی کرنل تیمور راحت نے شہید جاوید اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا اور حاضرین کو پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے آگاہ کیا ۔
کرنل تیمور کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے مشکل اور کٹھن ترین محاز سیاچن ہے جہاں پر ہمارے جوان اور افسران ملک کے دفاع کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کے سامنے سینہ تان کر مقابلہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شہر لوٹن سے ایک نوجوان آج سے چوبیس سال پہلے پاکستان جا کر ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان دیتا ہے ،سلام ہے اس کے والدین ،اورخاندان کو جنہوں نے ایسے ہیرے جیسے بچے کی پرورش کی ۔ ترقی کے حصول کیلئے ہمیں بحثیت قوم ملک کیلئے مثبت سوچ لے کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے شہید کی روح کو سلام پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن جاوید ان کے شاگرد بھی رہے ۔
لارڈ قربان حسین نے شہید کے خاندان کو ایسے جوان ہمت سپوت کی پرورش پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا میرا تعلق بھی آزادکشمیر کےاس علاقے سے ہے جہاں سے کیپٹن جاوید شہید ہیں جو کہ میرے لیے فخر کی بات ہے ۔ مئیر آف لوٹن حنیف یعقوب نے اسے اپنا اور پورے لوٹن کا اعزاز قرار دیا۔ ڈپٹی لیڈر آف لوٹن بارو کونسل راجہ اسلم خان نے اسے خاندان اور قبیلے کے لیے خوش نصیبی قرار دیا اور برطانیہ میں مقیم والدین سے بچوں کی پرورش کیپٹن جاوید کی طرح کرنے کا مشورہ دیا۔
امام حافظ اعجاز، امام علامہ اقبال اعوان ، سابق مئیر ریاض بٹ ، سابق مئیر وحید اکبر ، سید حسین شہید ، راجہ نوید منگا سمیت دیگر مقررین نے شہید کیپٹن راجہ جاوید اقبال کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،اور برطانیہ کے معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی اولادوں کی بہترین پرورش کرنے پر زور دیا۔ خاندان کی جانب سے کیپٹن جاوید شہید کے بڑے بھائی راجہ ظفر اقبال نے پاکستانی ہائی کمیشن اور آرمی آفیسرز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض الحرا ایجوکیشن سینٹرکے مہتمم پروفیسر علامہ مسعود اختر ہزاروی نے نہایت احسن طریقے سےاداکئے ۔ جامعہ کے موجودہ قاری نے تلاوت کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکا شرف صوفی راجہ عجائب خان ، اور ملی نغمہ معروف نعت خوان محمد اویس اکبر کو حاصل ہوا ۔
دیگر شرکاء میں سابق مئیر محمود حسین،صدر کونسلرز فورم سائوتھ قیصر چوہدری، سینئر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین ،جنرل سیکریٹری ھیومن رائٹس فورم طلعت کیانی، صدر ساؤتھ OPWC اسلم ڈوگر ، شیراز خان صدر پاکستان پریس کلب یوکے ، راجہ مسرت اقبال سینئر نائب صدر پی پی سی یو کے ، راجہ اسرار خان صدر پی پی سی یو کے لوٹن ، چوہدری نثار گلشن سابق نائب صدر پی پی سی یو کے، اختشام الحق قریشی سیکریٹری جنرل پی پی سی یو کے لوٹن ، آصف شریف ڈپٹی سیکریٹری پی پی سی یو کے لوٹن ، انسپائر ایف ایم لوٹن کے محمد طارق ، پروفیسر راجہ ظفر خان ، پروفیسر چوہدری امتیاز ، پروفیسر ممتاز بٹ ، راجہ شفیق پلاہلوی، راجہ عجائب خان ، صوفی راجہ عجائب ، چوہدری محمد شریف ، صابر گل، چوہدری قربان، راجہ یعقوب خان ، برمنگھم سے تشریف لائے سرفراز موسی، انوار ایوب راجہ ، سعید مغل، طالب کیانی، چوہدری عبدالقیوم ، راجہ فیضان کے علاوہ خاندان اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے