لندن کے مضافات میں واقع برطانوی شہر لوٹن،مئیر کون؟تعلق کہاں سے ہے؟جانئیے

رپورٹ (ڈی نیوز 24 ٹی وی )مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف جن کا تعلق پاکستان ، آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سے ہے ،یہ ایک حافظ قران اور اسکول میں ہیڈ ٹیچر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں ۔ان کے والدین ستر (70s) کی دہائی میں روزگار کے سلسلے میں برطانیہ آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کی ۔ یعقوب حنیف اور ان کے دیگر بھائیوں کی پیدائش بھی یہاں پر ہی ہوئی ۔پاکستان کو ہمیشہ اپنی پہچان کہتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی اور پھر کشمیری ہیں۔
ان کے والد کا تعلق سلسلہ عالیہ نقشبندیہ سے ہے ،گھرانہ اسلامی ماحول سے منسلک اور گھر میں روزانہ تلاوت قرآن نے انہیں 5 سال کی عمر میں حافظ قرآن بنا دیا،اس کے بعد انہوں نے مرکزی جامع مسجد کے حافظ فیضان اور قاضی عبدالعزیز چشتی کی شاگردی اختیار کی ۔خوبصورت بات یہ ہے کہ ان کے 4 میں سے 3 بھائی حفاظ ہیں۔
برطانیہ میں انہوں نے ہر طرح کے نشیب و فراز دیکھے،ٹیچنگ کے شعبے میں جب خود کو غیر مطمئین محسوس کرنے لگے تب ان کے دوست راجہ سلیم اور کونسلر طاہر خان جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے ، انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا مشورہ دیا جو انہیں کونسلر کی ذمہ داریوں تک لے آیا ، وہ 2011 میں پہلی مرتبہ کونسلر منتخب ہوئے جس کی مدت4 سال رہی اور اب عوام نے انہیں دوسری بار بھی کرنسلر منتخب کیا ہے۔یہاں کے لوگوں کی خدمت اور بھروسے کو دیکھتے ہوئے لیبر پارٹی نے ان کی سفارش کی ،ان کا کہنا ہے کہ میرا اصل مقصد ہمیشہ سے لوگوں کی مدد کرنا ،ان کی زندگی میں سہولیات فراہم کرنا ہے اور اسی بنیاد پر وہ آج دوبارہ میئر بن گئے ہیں۔
انکے چیمبر میں دیواروں پر عیاں تصاویر ان کے پیرو مرشد کی ہیں ،قبلۂ عالم حضرت خواجہ صوفی محمد اسلم ؒسلسلہ عالیہ نقشبندیہ کو اپنا عظیم پیشوا مانتے ،اور کہتے ہیں کہ ان کا فیض پوری دنیا میں تقسیم ہو رہا ہے ،والد تقریباً 50 سال سے انگلستان میں ہیں اور یہاں غوث پاکؒ اور میلاد شریف کی تقریبات کا انعقاد بھی کرواتے ہیں۔انہی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے یعقوب حنیف اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں کہ یہ ہمارا بھی ملک ہے ہم نے یہیں رہنا ہے ،یہ ملک پاکستانی کشمیریوں کا بھی ہے اور ہم نے ہی اس کو سنوارنا اور بنانا ہے ۔
ان کے دفتر کی دیواروں پر لگی تصاویر کو حلیہ شریف کہتے ہیں ،اس میں احادیث مبارکہ موجود ہیں۔ درمیان میں مولا علی کے لفظوں میں پیش کردہ تصویرِ مصطفی ہے ،ان کا ماننا ہے کہ لفظوں میں اس کا یہاں ہونا باعث برکت ہے ،اسکے آس پاس 4 خلفائے راشدین کے نام اور نیچے کی جانب آیت مقدسہ ہیں،یہ کہتے ہیں کہ اللہ اور رسول خدا کی یاد دل میں رکھ کر جو کام بھی کیا جائے اس میں برکت ہو تی ہے۔
برطانیہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کمیونٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔لوٹن میں اگر ان چیزوں پر توجہ دی جائے تو کسی کو بھی بھوک اور غربت کی شکایت نہیں ہوگی ۔انشاءاللہ نئی نسل بھی کامیابی کی منازل طے کرے گی۔والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس طرح قرآن میں حکم ہے مسلمان والدین بچے پر پوری توجہ دیں اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں اور صحبت کا خاص خیال اور خبر رکھیں۔برطانوی مسلمانوں کی کامیابی کا راز والدین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔خدا ہمارا حامی و ناصر ہو۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے