لوٹن : برطانیہ میں رائزنگ پاکستان کی جانب سے فنڈ ریزنگ ،افطار تقریب کا اہتمام

پی ٹی آئی برطانیہ کے قائدین اور عہدیداروں کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے
لوٹن ( نمائندہ خصوصی ) میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے فلاحی تنظیم رائزنگ پاکستان کی جانب سے فنڈ ریزنگ اور افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پی ٹی آئی برطانیہ کے قائدین اور عہدیداروں کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق رائزنگ پاکستان اور پی ٹی آئی برطانیہ نے کینسر سے متاثرہ افراد کے لیے شوکت خانم اسپتال کے لیے لوٹن میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں لوکل کمیونٹی کے علاوہ پی ٹی آئی برطانیہ کے عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں خاص طور پر پی ٹی آئی برطانیہ کے راہنما اور عمران خان کے دیرینہ دوست صاحبزادہ جہانگیر چیکو نے شرکت کی اور شوکت خانم اور عمران خان سے اپنی رفاقت کے حوالے سے حاضرین کا آگاہ کیا۔
رمضان مبارک کے پاک مہینے میں حاضرین کو جہاں برطانیہ کے معروف نعت خوان حضرات نے نعت رسول مقبول سنا کر ایمان تازہ کیا وہاں افطار کا پرتکلف اہتمام کیا گیا تھا۔ مقررین نے عمران خان اور شوکت خانم کی غرباء و مساکین کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حاضرین کا کہنا تھا شوکت خانم ایک ایسی چیریٹی ہے جس میں ہم اووسیز کو اعتماد ہے کہ یہاں دیا گیا پیسہ سو فیصد غریبوں اور ضرورت مندوں پر ہی خرچ ہو گا۔ اس چیریٹی ایونٹ سے چھے ہزار پاؤنڈز سے زائد رقم اکٹھی کی گئی جو شوکت خانم پشاور اور کراچی کے لیے بھیجی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے