لوٹن -چیریٹی آرگنائزیشن مرسی یونیورسل کے زیر اہتمام لوٹن میں ترکیہ ، شام اور کشمیر کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد

لوٹن -چیریٹی آرگنائزیشن مرسی یونیورسل کے زیر اہتمام لوٹن میں ترکیہ ، شام اور کشمیر کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہائوس آف لارڈ کے مستقل رکن لارڈ قربان حسین، ممبر آف پارلیمنٹ راجہ یٰسین ، ڈپٹی لیڈر آف لوٹن کونسل راجہ اسلم ، ڈپٹی مئیر آف لوٹن چوہدری آصف مسعود ، ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ ہارٹ فورڈ شائر اختر زمان، کونسلرز ، علماء، نعت خوان ، سیاسی و سماجی ، کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے۔ تقریب کا آغاز علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکا شرف اویس برادران اور پرنس نصیب کو حاصل ہوا۔
چیریٹی تقریب میں لگ بھگ چالیس ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم فنڈز کی مد میں جمع ہوئی جو ترکیہ شام اور کشمیر کے بے گھر و بے بس مسلمانوں کے لیے رمضان اور بعد میں مختلف پراجیکٹ میں استعمال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے