سابق مئیر لوٹن کا مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کے اعزاز میں عصرانہ

لوٹن -لوٹن کے سابق مئیر کونسلر طاہر ملک نے پروفیسر ممتاز بٹ اور چیئرمین تحریک آزادی کشمیر مسلم کانفرنس و سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا تقریب کی صدارت چیریٹی مرسی یونیورسل کے ڈائریکٹر نذیر قریشی نے کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک آزادی کشمیر کیلئے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کی جماعتیں ان لوگوں کو آگے لائیں جو مسئلہ کو سمجھتے ہوں ۔سابق مئیر ریاض بٹ اور پروفیسر ممتاز بٹ اور دیگر جو عہد دار نامزد ہوئے ان کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔
امید ہے مسلم کانفرنس جو ریاست کی جماعت ہے کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، سابق مئیر چیئر میں تحریک آزادی کشمیر اوور سیز ریاض بٹ نے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور قیادت کے فیصلہ کو بروقت اورصحیح قرار دیااور کہا ریاستی جماعت کو کمزور کرکے مسئلہ کشمیر کو کمزرو کیا گیا ہے جو لوگ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کے ذمہ دار ہیں
تاریخ ان کا ضرور تعین کریگی اقتدار کی سیاست نے غیر ریاستی جماعتوں کو پرموٹ کیا ، پروفیسر ممتاز بٹ نے سردار عتیق خان اور محترمہ مہر النِساء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیادت نے ہم کو ذ مہ داری دی اسے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پوری کرینگے۔

انشا اللہ بہت جلد برطانیہ کا دورہ کرکے جماعت کو منظم کرینگے ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ نے کہا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے برطانیہ میں سب جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، صاحبزادہ اکرم باہو نے برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں کو ایک بار پھر مسلم کانفرنس کی قیادت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا مسلم کانفرنس آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ، میزبا ن سابق مئیر کونسلر طاہر ملک نے مسلم کانفرنس کے عہدیداروں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا ظہار کیا اور کہا تحریک آزادی کیلئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور نئی جہد اور ولولے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے.مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی حالت زار ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلا کر ساری توجہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی مالی مدد پر مرکوز کریں ، سینئر صحافی اسرار راجہ اور سید اکرم شاہ بھی تقریب میں موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے