مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کے اعزاز میں تقریب

جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن مہتمم امام قاضی عبدالعزیز چشتی جنہیں حال ہی میں ایم بی ای ایوارڈ سے نوازا گیا کے اعزاز میں لوٹن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے قاضی عبدالعزیز کی خدمات کو سراہا۔ ‎بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے کووڈ19 کے دوران لوٹن کی کمیونٹی کی خدمت کو سراہتے ہوئے برطانیہ کے معروف عالم دین قاضی عبدالعزیز چشتی کو ایم بی ای ایوارڈ 2023کے لیے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے ایم بی ای (ممبر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) برطانیہ کا تیسرا سب سے بڑا سرکاری ایوارڈ ہے۔ قاضی عبدالعزیز چشتی لوٹن کے پہلے مسلم ایشیائی فرد ہیں جنہیں ایم بی ای کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لوٹن کمونٹی کی طرف سے قاضی عبدالعزیز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ڈپٹی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل عزیز ، ہائوس آف لارڈ کے مستقل رکن لارڈ قربان حسین ، لوٹن سے منتخب رکن پارلیمنٹ ایم پی سارہ اوون ، ایم پی ریچل ہوپکن ، بیڈفورڈ سے ایم پی راجہ یسین ، مئیر آف لوٹن سمیرا سلیم ، لیڈر آف لوٹن بارو کونسل ہیزل سیمن ، ڈپٹی لیڈر راجہ اسلم خان کے علاوہ کونسلرز، مزہبی سیاسی اور سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مقررین نے قاضی عبدالعزیز چشتی کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے