انٹرنیٹ کی سُست رفتاری، حنا خواجہ بیات حکومت پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ایک طرف، ہم اپنی بگڑتی ہوئی معیشت کا رونا روتے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتاری سُست کردی ہے۔سینئراداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سُست رفتاری اور بار بار بندش کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، اس طرح تو لوگ روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، کیا انٹرنیٹ بند کرکے معیشت بہتر ہوگی؟ آخر آپ کیا چاہتے ہیں؟ آپ کو کس بات کا خوف ہے کہ آپ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہمیں انٹرنیٹ سے محروم کررہے ہیں۔حنا خواجہ بیات نے حکومت پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ معیشت اور کاروبار کو تباہ کر رہے ہیں، کیا آپ پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن نہیں کر سکے، اب آپ ملک کو اس طرح تباہ کرو گے۔آخر میں اداکارہ نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد انٹرنیٹ کے سُست رفتاری کے مسئلے کو حل کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز پر خبر زیرگردش ہے کہ حکومت فائر وال سسٹم کی تنصیب کررہی ہے جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح سے متاثر ہوئیں ہیں، جس کے باعث سب سے زیادہ نقصان ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والوں کو ہوا البتہ حکومت نے فائر وال کی تنصیب یا تجربے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے