دبئی میں پرچم کشائی ، صدر اور وزیراعظم کے بیانات

دبئی :قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے یوم آزادی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔دبئی قونصل خانے سے جاری بیان کے مطابق مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی مسلم ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا ۔ ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں جہاں ہم آزادی، وقار اور عزت نفس کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔پاکستان کے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حسین محمد نے کہا کہ پاکستان میں چیلنجز پر قابو پانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے