پاکستان کی 78ویں سالگرہ : جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

نمائندہ پاکستان ہائی کمیشن ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ، اراکین پارلیمنٹ ، میئر سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ، قاضی عبد العزیز چشتی نے صدارت کی
قومی ترانہ پڑھا گیا ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، کیک کاٹا گیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ،مقررین کی ڈی نیوز24ٹی وی سے گفتگو

لوٹن (رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کی تقریب امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی زیر صدرات منعقد ہوئی ۔تقریب مقامی ہال میں شایانِ شان طریقے سے منائی گئی ،تقریب کا آغاز قاری محمد کامران کی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قران پاک قاضی تنزیل الرحمان کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور پاکستان کے قومی ترانے سے شروع ہوئی اور نعرہ لگایا گیا کہ پاکستان کا مطلب کیا ؟لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ۔

تقریب میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وائس لارڈ لیفٹیننٹ بیڈفورڈ شائر کرس شاروڈ اسمتھ ایم بی ای ، فرسٹ سیکر یٹری ایاز خان پاکستان ہائی کمیشن لندن ، پروفیسر مسعود ہزاروی ، مئیر لوٹن تہمینہ سلیم ، ایم پی بیڈفورڈ راجہ محمد یاسین ، ایم پی لوٹن نارتھ سارہ اوون ، لوٹن ساؤتھ ریچل ہوپکنز ، پولیس کرائم کمشنر جان ٹزرڈ ، قاضی عبدالرشید چشتی ، لوٹن کونسل کے مارک ٹرنر ، سابق مئیر اینڈ کالمنسٹ محمد ریاض بٹ ، اپوزیشن لیڈر لوٹن کونسل کونسلر امجد علی ، قاضی ضیاالمصطفیٰ ، کونسلر جاوید ، سابق مئیر کونسلر یعقوب حنیف ، سابق میئر مسعود اختر ، سابق مئیر طاہر ملک ، سابق ڈپٹی مئیر کونسلرزینب راجہ ، کونسلر اعوان ، کونسلر عباس ، صاحبزادہ ساجد سلطان پنگالی شریف ، ناصر وارثی لندن ، پروفیسر ممتاز بٹ ، حاجی منیر وٹفورڈ ، ڈاکٹر یاسین رحمان ، سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، سابق مئیر راجہ وحید اکبر ، سابق مئیر چشم ظفر بھٹی ، چوہدری محمد اصغر ملٹن کینز ، راجہ زبیر اقبال کیانی ، ڈسرکٹ کونسلر افتخار راجہ ، غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، فیاض قریشی ،چاٹرڈ اکاؤٹنٹ اسرار بٹ ،راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ ، راجہ محمد یعقوب ، حاجی محمد قربان ،ادریس لطیف ، مہربان ملک ، خورشید مغل ، عبداللہ خان ، ڈاکٹر علی ، حاجی اللہ دتہ ، چوہدری عبدالغفور ، چوہدری صغیر ، امجد امین بوبی ، انوار ملک ، شاہنواز راجہ ، راجہ نواز خان ، راجہ نعیم اور دیگر شامل ہیں ۔

میز بان امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوںکہ انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی ،جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بھی بلند ہوئے اور بہت سے کام ہوگئے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اللہ تعالی کا دیا ہوا تحفہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے ،کرونا میں جس وقت طرف موت ہی موت تھی پاکستان کے ہائی کمیشن نے ہماری بہت مدد کی جو ایک تاریخ ہے جب بھی ہمیں ضرورت پڑی وہ موجود ہوتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کی پاکستان ترقی کی راہ پر چل کر کامیابیاں حاصل کرے ۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جمہوری عمل سے معرض وجود میں آیا تھا یہ کسی ملٹری آپریشن سے نہیں بلکہ 1946 سے ہی یہ نعرہ لگ رہا تھا کی بٹ کے رہیگا ہندوستان بن کے رہے گا پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے بنا ہے اس وقت کچھ معاملات ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے یقیناً پاکستان ہماری پہچان اور ہماری شان ہے ۔

پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے فرسٹ سیکریٹری ایاز خان نے کہا جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب جامع اسلامیہ غوثیہ لوٹن منعقد ہونا ہمارے لئے باعث افتخار ہے انہوں نے کہا ہمیں بانی پاکستان کے فرمودات اور افکار کو بھولنا نہیں چاہے ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم کوئی غلطی تو نہیں کررہے ہیں انہوں نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو بھی ہمیں یاد رکھنا ہے انہوں نے امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کا خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔

وائس لارڈ لیفٹیننٹ بیڈفورڈ کرس شاروڈ سمتھ ایم بی ای نے پاکستان کے 78 ویں یوم کے حوالے سے کہا کہ انکو بڑی خوشی ہوئی کی انہیں آج اس موقع پر دعوت دی گئی اور بات کرنے کا موقع دیا گیا اس پر وہ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں ۔
پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے کہا کہ پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آج پاکستان ایک بڑی طا قت کی حیثیتسے دنیا کے نقشے پر موجود ہے ، لوٹن کونسل کے ایک ڈائریکٹر مارک ٹرنر نے بھی کمیونٹی کو مبارک باد دی ۔

ایم پی بیڈفورڈ راجہ محمد یاسین نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان جس جذبے سے بنایا گیا تھا اسی جذبے سے اسے آگے لے جانا ہے ۔انہوں نے تحریک آزاد کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیرپر بھی ذمہ دارانہ رویوں کا مظاہرہ کریں ۔ایم پی سارا اوون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ہم آج ایک بار پھر پاکستان ڈے پر خوشی منا رہے ہیں ، ایم پی ریچل ہوپکنز نے بھی پاکستان ڈے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو اس دن کی حولے سے مبارکباد بھی دی ۔پولیس کرائم کمشنر جان ٹزارڈ نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک دی

سابق مئیر ریاض بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد دی ، میئر لوٹن تہمینہ سلیم نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی ، کونسلر جاوید نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کو مبارک باد دی ۔

اس موقع پر پروفیسر ممتاز بٹ ، حاجی محمد منیر وٹفوڑڈ ، ناصر وارثی لندن ، عبدااللہ خان پشتون کمیونٹی کے ترجمان اور دیگر نے خطاب کیا پروگرا میں شرکاء کو لذیذ کھانے پیش کئے گئے ، سراج قاضی ، عظیم نومی ،مولوی ممتاز بٹ ،انوار بٹ ،خلیفہ محمد ریاض ، مجاہد حسین ،قدیر قریشی ، اسد راجہ ، ذولفقار مرزا ، عرفان خان ،راجہ اصغر خان ، محمود خان ، راجہ مظفر اقبال ، عاصم لطیف ، شکیل الزمان ، جاوید حسین ،آصف دتہ ، حاجی عید محمد ، اشتیاق احمد اور دیگر بے شمار نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کی اور کامیابی سے ہمکنار کیا ،تقریب کی نظامت نوجوان عطاالکبریا قاضی نے کی اور خوبصورت پروگرام کو اچھے انداز میں ختم کیا ۔
آخر میں پاکستان کے پرچم کی طرز پر بنا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا ۔پروگرام کے اختتام پر دعائے خیر صاحبزادہ ساجد سلطان پنگالی شریف نے کی ۔ اس سارے پروگرام میں ایک بڑی سکرین پر قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ سر محمد اقبال ، شہید وزیر اعظم لیاقت علی خان اور سر سید احمد خان کی تصاویر نظر آتی رہیں جس سے تقریب کا حسن دوبالا ہوا اور تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے