حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج

بیروت: حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے خطاب کے دوران اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت بیروت پر نیچی پرواز کی۔ طیاروں کی گھن گرج سے شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی گھن گرج نے پورے شہر کی کھڑکیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شہری اپنی بالکونیوں میں چلے گئے اور اپنے گھروں سے اڑتے ہوئے طیاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے نکلے۔ سوشل میڈیا پر لبنانی شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے آسمان پر ڈرون بھی دیکھے۔ بنیادی طور پر یہ لبنانی شہریوں کو ڈرانے، انہیں بے چین اور خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔ بیروت کے باہر بھی اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی خبریں آ رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے