تحریک انصاف آزاد کشمیر کا لوٹن میں دبنگ پروگرام ، پاور شو

پاکستان میں جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے خدمات پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لوٹن ( رپورٹ: احتشام الحق قریشی)برطانیہ کے شہر لوٹن میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں آزاد کشمیر سے آئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نثار ملک ،ظفر انور سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی پاکستان میں جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے اچھے برے حالات میں عمران خان کی تحریک کا ساتھ دیکر انھیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے اوورسیز سے ترسیلات زر بھیجنے کے فیصلے کو عملی جامعہ پہنانے کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے لیڈر عمران خان کو بے گناہ جیل میں رکھا ہےہم سوقت تک ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتا حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان اور بشری بیگم سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر ہم ہمیشہ کی طرح دیار غیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے ہیں۔اوورسیز کشمیریوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقوق کا ضامن ہے یہی وجہ ہے کہ اوورسیز میں بسنے والے کشمیری عمران خان کی قیادت پہ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے