اقوام متحدہ کا اجلاس: مقبوضہ جموں و کشمیر کے حق میں بڑا احتجاج

احتجاجی کیمپ میں بھارتی مظالم کے بارے میں بروشر بھی تقسیم ،مظاہرہ تین روز جاری رہے گا
نیو یارک ( رپورٹ: ڈی نیوز 24)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں 57 واں اجلاس جاری ہے اس موقع پر کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انقعاد کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بینرز بھی آویزاں کئے گئے جس پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تفصیلات درج ہے ۔ بینرز پر بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے تصاویر بھی موجود ہے جو بھارٹی افواج کے مظالم کو عکاسی کرتی ہے جبکہ احتجاجی کیمپ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بارے بروشر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے یہ احتجاجی کیمپ اور بینرز تین دن تک جاری رہے گا ۔ اقوام متحدہ کے سیشن کے دوران احتجاجی کیمپ اور بینرز کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کیوں کہ دنیا بھر سے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں ، سول سوسایٹی کے اراکین اور سفارت کار اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود ہوتے ہیں اور اس طرح کے احتجاج سے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے پتہ لگتا ہے ۔ احتجاجی کیمپ کے منتظمین الطاف حسین وانی , شمیم شال ، سردار امجد یوسف اور دیگر کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا تنازع دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم کے سامنے آشکارہ کریں گے ۔ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اس وقت جاری ہے . جس میں دنیا بھر سے سفارت کار ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے، حکومتی اہلکار اور سول سوسایٹی کے اراکین شرکت کر رہے ہیں . ایسے موقع پر اسطرح کا احتجاجی کیمپ کی خاص اہمیت حاصل ہے . اس احتجاجی کیمپ اور آویزاں بینرز کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے سفارت کاروں ، انسانی حقوق کے عہدیداروں اور سول سوسایٹی کے اراکین کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول ہوتی ہے. اقوام متحدہ میں کشمیر ڈیلیگیٹ کے الطاف حسین وانی کا اور سردار امجد یوسف کا ساؤنڈ بائٹ بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے