بیروت: حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ہاشم صفی الدین کے حزب اللہ کے نئے سربراہ بننے کا امکان ہے۔ وہ جہاد کونسل کے رکن بھی ہیں، جو حزب اللہ کی فوجی کارروائیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ 2017 میں ہاشم صفی الدین کو امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد تسلیم کیا تھا۔ وہ صفی الدین خاندان کے داماد بھی ہیں۔ حسن نصراللہ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ وہ اس تنظیم کا نیا سربراہ منتخب ہو جائیں گے۔
