لندن، لوٹن :کنزیومرکونسل فارواٹر نے انگلینڈ اور ویلز میں پانی بلوں میں نمایاں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واٹربلوں میں اضافہ کمزور صارفین کے لیے پانی کااستعمال مشکل بناسکتا ہے،پانی فراہم کرنے والی کمپنیاں کم زور صارفین کے لیے امدادی اقدامات میں اضافہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق پانی کی کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کمزور صارفین کے لیے اپنی مد دمیں اضافہ کریں، صارفین کی وکالت کرنے والے گروپ نے انگلینڈ اور ویلز میں پانی کے بلوں میں نمایاں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ _ واٹر ریگولیٹر آف واٹ جمعرات کو اعلان کرنے والا ہے کہ پانی کے بل میں اضافے کی حد کا اطلاق اگلے پانچ سال میں اپریل سے شروع ہوگا۔ کنزیومر کونسل فار واٹر (CCW) نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے بلوں کے باعث پانی کااستعمال بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہو سکتاہے۔سی سی ڈبلیونے اوف واٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی کی کمپنیوں کو اپنے امدادی اقدامات کو تیز کرنے پر مجبور کرے۔CCW کے چیف ایگزیکٹیو مائیک کیل نے کہاہے کہ مختلف پانی کی کمپنیوں کی طرف سے ایسے گھرانوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے زیادہ خواہش کی ضرورت ہے جو ان اہم بلوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
