لوٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب ، غزہ کیلئے خطیر امدادی رقم جمع

1لاکھ برطانوی پائونڈ اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ مسلمانوں کیلئے استعمال کئے جائینگے
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے لوٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطین کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے ڈاکٹروں نےشرکت کی ۔فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریباً 1لاکھ برطانوی پائونڈ اکٹھے کئے گئے یہ رقم اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ غزہ کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور میڈیکل سہولیات کیلئے استعمال کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن پاکستان ، آغوش ٹرسٹ ، لوٹن سینٹرل مسجد اور ہیلتھ ورکرز فار فلسطین کے اشتراک سے لوٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شہریوں نے شرکت کی اور دل کھول کر امدادی رقم دی، فنڈ ریزنگ تقریب کا مقصد غزہ میں اسرائیلی حکومت و فوج کی جارحیت سے متاثرہ شہریوں کی مدد کرنا ہے۔فنڈ ریزنگ ڈنز تقریب میں تقریباً 1لاکھ برطانوی پائونڈ اکٹھے کئے گئے ۔

اسرائیلی جارحیت کے جشم دید گواہ اور فلسطینی ڈاکٹر اوتھ مین عاطف ، غزہ کے ڈاکٹر ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد صابرہ ، چیئر مین آغوش یوکے ڈاکٹر عدیل ریاض ، آغوش یوکے کے سفیر محمد یوسف ، جنید رحیم اور غزہ میں قائم برٹش نیشنل اسکول کی امدادی رکن حیا صابرہ نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز عمر سعید کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک و نشید سے کیا گیا ۔چیئرمین آغوش یو کے ڈاکٹر عدیل ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات ہی دنیا کو امن کی ضمانت دے سکتی ہیں، اُنہوں نے فلسطین، غزہ کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دُعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ انہیں آزادی دے ان کی مشکلیں آسان فرمائے، سوڈان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی مشکلات آسان کرے، دُنیا بھر کے انسانوں کو ہدایت عطا فرما، مسلمانوں کی مشکلیں آسان کرے اور ان پر سے عذاب کا خاتمہ کرے۔ڈاکٹر احمد صابرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر غزہ کے بے آسرا، نہتے اور بے گھر مسلمانوں کی مدد کریں ۔فلسطین کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر اوتھ مین عاطف نے اپنے خصوصی خطاب میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے حاضرین کو آگاہ کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور ظلم و ستم کی داستان سنائی ۔ اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی تقریب سے پرجوش خطاب کیا اور زور دیا کے ہم سب کو بڑھ چڑھ کو غزہ کیلئے امدادی کاموں میں حصہ لینا چاہئے ۔ تقریب میں الخدومت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے