لوٹن :مولانا اقبال اعوان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مدینہ مسجد کے امام و خطیب کا اپنی ذمہ داوریوں سے سبقدوش ہونے کا فیصلہ ،علما ،مذہبیسیاسی اور سماجی شخصیات کا خراج تحسین
لوٹن (رپورٹ:ڈی نیوز 24)مدینہ مسجد اوک روڈ کے خطیب مولانا اقبال اعوان رضاکارانہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگے ہیں انہوں نے تیس سال تک بحیثیت امام مسجد اپنی خدمات سرانجام دیں انکی سبکدوشی پر انکے اعزاز میں مسجد میں ایک عالیشان اجتماع کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر انکے مقتدیوں رفقاء کار دیگر مساجد کے علمائے کرام سمیت مزہبی سیاسی اور سماجی شخصیات نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اتحاد امت اور اسلام کے بڑے داعی ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر فلسطین اور مسلمانوں پر جہاں بھی مظالم ہوئے ہمیشہ آواز بلند کی وہ اپنی ذات میں ایک اور انجمن ادارہ رہے ہیں انہوں نے یوکے اسلامک مشن کے پلیٹ فارم کو بھی زیادہ فلاحی دینی اور ملی خدمات کو موثر بنایا اس موقع پر مولانا اقبال اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام نے ایک دن ان شاء اللہ غالب آنا ہے اس کے لئے تمام مسلمانوں کو کوششیں کرنی ہیں انہوں نے تمام اہلیانِ لوٹن کو بالخصوص اور پورے عالم اسلام سے اپیل کی کہ باہم اتحاد و اتفاق کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور تفرقہ بازی میں نہ پڑیں انہوں نے کہا کہ وہ مسجد کے خطیب کی ذمہ داریوں سے تو سبکدوش ہو رہے ہیں لیکن دینی اور ملی ذمہ داریوں سے رخصت نہیں ہونگے وہ دعاوں اور سیرت طیبہ پر کتابیں لکھنے کا کام جاری رکھیں گے اس موقع پر یوکے اسلامی مشن کے صدر ریاض ولی، شوکت بٹ، اقدس مغل چوہدری محمد شریف زاہد اقبال اور دیگر نے کہا کہ مولانا اقبال اعوان نے انہیں دینی خدمت کے لئے تیار کیا اور دنیاوی معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ انکی زندگیوں کی تربیت کی ۔

مولانا مسعود ہزاروی مولانا محمد زبیر ۔ قاری نذیر محمد سابق مئیر ریاض بٹ سابق میئر چوہدری مسعود حاجی قربان حسین محمد داود۔ آصف لطیف امام محمد فاروق حسین سابق صدر پاکستان پریس کلب یوکے شیراز خان ملک شبیر پروفیسر امتیاز بابر اعوان اور دیگر نے مولانا اقبال اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں خوش لباس، خوش اخلاق باعلم اور باعمل انسان قرار دیا سٹیچ سیکرٹری کے فرائض ندیم تابانی نے سرانجام دیئے جبکہ حافظ محمد فاروق نے تلاوت کی ۔

آخر میں مولانا اقبال اعوان کے بڑے بیٹے حسنین اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد ہمیشہ وقت کی پابندی کی تلقین کرتے ہیں اور صبر و شکر کا درس دیتے ہیں اور اپنی اولاد کے لئے ہمیشہ نماز کے بعد دعائیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہر کسی کو ایسا ہی با عمل باپ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے