لوٹن بارو کونسل کے فریڈم آف دی بارو ایوارڈ سے نواز اگیا ، بادشاہ چارلس کی جانب سے ایم بی ای کا ایوارڈ دیا جا چکا ہے
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) لوٹن بارو کونسل میں اعزازی فریڈم آف بارو ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کونسلرز کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ معروف مذہبی اسکالر قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای واحد ایشائی مسلم ہیں جنہیں بارو کونسل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
The honorary freedom of the borough برطانیہ میں لوکل کونسلز کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔ لوٹن بارو کونسل نے اس سال کے پانچ ایوارڈ کا اعلان کیا جس کی تقریب لوٹن ٹائون ہال میں منعقد ہوئی۔ مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف نے مختلف شعبوں میں لوٹن ٹائون کی خدمت کرنے والے افراد کو فریڈم ایوارڈ سے نوازا۔ جن میں ڈاکٹر نازیہ خانم ، امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، جعفری فار ، ڈیرک لیڈلو اور مک ہارفرڈ شامل ہیں ۔ قاضی عبدالعزیز چشتی کا نام لیڈر آف دی لوٹن بارو کونسل ہیزل سیمن نے ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات پر پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا امام قاضی نے کووڈ کے دوران بالخصوص کمیونٹی کی جس طرح خدمت کی وہ قابل تعریف ہے ۔ اس کے علاوہ قاضی عبدالعزیز جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے مہتمم کی حیثیت سے مسلم کمیونٹی کی بالخصوص اور دیگر کمیونیٹیز کی بالعموم خدمت کر رہے ہیں وہ یقینا انہیں اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہراتا ہے ۔
لیڈر آف کونسل کی درخواست پر مئیر آف لوٹن نے قاضی عبدالعزیز کو اسٹیج پر بلا کر اعزاز سے نوازا۔ قاضی عبدالعزیز چشتی جنہیں اس سے قبل بادشاہ چارلس کی طرف سے ایم بی ای کا ایوارڈ دیا جا چکا ہے ،کو لوٹن بارو کی طرف سے فریڈم ایوارڈ کا بھی حقدار قرار دیا ۔ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اس ایوارڈ کو فلسطین کے مظلوموں کے نام کرتے ہوئے لوٹن ٹاون کے مئیر کونسلرز ، انتظامیہ اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔
