پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،سمندر پار عظیم الشان تقریب کا انعقاد
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی )پیپلز پارٹی ساوتھ زون کے زیر اہتمام عالم اسلام کی پہلی مسلمُ خاتون وزیر اعظم شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی عقیدیت و احترام کے ساتھ منائی گئی تقریب لوٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس کی میزبانی پیپلز پارٹی ساوتھ زون یوکے کے جنرل سیکرٹری ملک مہربان خان نے کی تقریب میں پیپلز پارٹی یوکے کے صدر محسن باری ،پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ابرار میر ، یوتھ کے صدر آصف علی خان جنرل سیکرٹری اظہر بڑالوی، چوہدری نثار مقبول، چوہدری عارف ، مسعود رانا، قیصر داؤد ، فیاض قریشی و دیگر کارکنان سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے زعما جس میں شبیر ملک ، ممتاز بٹ، امتیاز چوہدری ، راجہ یعقوب ، آذاد ملک ، چوہدری شریف ، چوہدری آمین پوٹھی، یاسر مسعود ، عبداللہ خان ، کونسلر اسلم خان ، کونسلر انوار ملک ، سابق مئیر و کالم نگار ریاض بٹ سابق میئر طاہر محمود ملک سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔













مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی کی ساری زندگی کی سیاسی جدوجہد پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ، معاشی، دفاحی ترقی اور انسانی حقوق کے لیے تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہر قسم کے ظلم و جبر کا دلیرانہ مقابلہ کیا بلکے عوام کے اندر ہی اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ جمہوریت کی آبیاری کے لیے وہ عوامی طاقت پر گہرا یقین رکھتی تھی
صدر محسن باری نے کہا کہ آج ایک جماعت اداروں اور بالخصوص افواج پاکستان کو حرف تنقید بنا رہی ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ وہ عمران خان کی رہائی کو ممکن بنائیں ۔ انھوں نے کہا آج کل ایک شخص جو ماضی میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سخت مخالف رہا ہے وہ بار بار ٹویٹ کر رہا ہے جس سے پی ٹی آئی یہ دہرا کر اس کے ٹویٹ کو ری شئیر کر کے بغلیں بجا رہے ہیں کہ ان کے آنے سے وہ دوبارہ حکومت میں آ جائیں گے یا وہ ان کا نجات دہندہ بن کر آئے گا ۔ انھوں نے کہا زرا سوچیں کہ ایسی کیا بات ہے کہ امریکہ کے پیٹ میں کیوں مروڑ پڑیں ہیں کیا انسانی حقوق فلسطین اور کشمیر اور دیگر مسلم ممالک میں انھیں نظر نہیں آتے سارے حقوق عمران خان کی جیل سے رہائی سے ہی انھیں ممکن نظر آتےہیں ؟ ہوش کے ناخن لیں پاکستان کے خلاف عالمی طاقتوں کو موقع نہ دیں کہ وہ آ کر آپ کا حال بھی عراق، لیبیا اور شام سا کر دیں ۔ گھر کے اندرکسی بھی خرابی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر کو ہی آگ لگا دیں یا کسی دشمن کے ساتھ مل کر اسے تباہ کرنے پر آ جائیں ۔



اظہر بڑا لوی نے کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتی ہے پاکستان کو پر تشدد اور معاشرے کو عدم برداشت سے نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ کشمیر پالیسی سمیت پاکستان کا ایٹمی پروگرام میزائل پروگرام سب پیپلز پارٹی ہی کا دیا ہوا ہے۔ میزان ملک مہربان نے جہاں شرکا کا شکریہ ادا کیا وہاں سب کو ملکر پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنے کردار ادا کرنے کی تجویز دی ۔مزید اس موقع پر تمام شرکاء کا مشترکہ طور پر اس بات پر اتفاق تھا کہ پاکستان کو اس وقت سخت بیرونی اور اندورنی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور متحرمہ بی بی شہید کا جمہوریت کے استحکام کے لیے مفاہمت اور باہمی اتحاد کی پالیسی والا بیانیہ ہی پاکستان کوتمام قسم کے بحرانوں سے نکال سکتا ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو اور خاندان کے ایصال ثواب اور درجات بلند کرنے کے لیے دعا کی گئی۔




