لوٹن سینٹرل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا، عید مبارک کے پیغامات

ٹائون کی دیگر مساجد سمیت لوٹن سینٹرل مسجد میں عید الفطر کی نماز پڑھی گئی،بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے
کمیونٹی کی جانب سے پاکستان بالخصوص کشمیر اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں،درود و سلام سے فضا معطر
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24ٹی وی ) لوٹن کی سینٹرل مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کمیونٹی کے تمام افراد نے پاکستان خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق لوٹن سینٹرل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ پہلی بار برطانیہ بھر میں ایک ساتھ عید منائی گئی ،شرکا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور پیغامات دئیے ۔نماز کے بعد فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے بعد تمام شرکا ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی ڈھیر ساری مبارکبادیں دیں۔علمائے کرام نے عید الفطر کے فضائل بیان کئے ۔ نماز ِ عید کے بعد رسول کریم ﷺ کے حضور دور و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا ۔
لوٹن سینٹرل مسجد کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد نے نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے، ہمیں لوٹن کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے اپنی توانائیوں کو وقف کرنا چاہئے، لوٹن کی تمام مساجد اور علماء کرام میں اتحاد قائم ہو ہم اس کیلئے دعا گو ہیں اور اللہ کریم کشمیر اور فلسطین کو آزادی عطا فرمائے اور پاکستان میں استحکام قائم ہو ۔
اس موقع پر لارڈ قربان حسین، جے کے ایل ایف کے سربراہ سفارتی شعبہ پروفیسر راجہ ظفر خان، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی مرکزی جامع مسجد کے صدر حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، نائب صدر ملک پنوں خان، سابق صدر حاجی محمد سلیمان، معروف سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری ادریس لطیف،جمیل احمد، رہنما پی ٹی آئی چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، چوہدری خلیل احمد، چوہدری آصف اقبال، عقیل احمد، حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گلفراز تھوتھالوی، تیمور چوہدری، چوہدری خالد، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صوفی ممتاز، پی پی کے چوہدری محمد بشیر، چوہدری پرویز بٹل، چوہدری محمد عارف، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، یاسر تاج، چوہدری محمد عظیم، اسلامک کلچرل سوسائٹی کے حاجی چوہدری محمد شبیر، چوہدری نثار سمیت دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے