یونیورسٹی آف ہرٹفورڈ شائر سے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں ماسٹرز جبکہ عمان یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی
والد عمان کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت ،کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں کئیں اعزاز وصول کرچکے،بیٹی کی تعلیمی کامیابی پر بے حد فخر ہے،قاضی عبدالشکور
لندن ( رپورٹ/ڈی نیوز 24ٹی وی ) ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں مصنوعی ذہانت اے آئی(آرٹیفیشل انٹیلی جنس ) کا استعمال تیزی سے فروغ پارہا ہے، طلبہ و طالبات بھی اپنے اسائنمنٹس کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس سے مدد لے رہے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا معاملہ اب جمود کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سال2023 کے دوران دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا غلغلہ رہاجبکہ سال کے آخری ایام میں (چیٹ جی پی ٹی )مصنوعی ذہانت عوام تک پہنچی جس سے ان کیلئے کام میں آسانیاں بھی پیدا ہوئیں۔اسی حوالے سے ہونہار طالبہ صبا شکور قاضی نے اپنے تعلیمی سفر کو شاندار کامیابی سے روشناس کرایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمان کی ممتاز پاکستانی شخصیت قاضی عبد الشکور کی صاحبزادی اور قاضی عبد العزیز چشتی (ایم بی ای ) کے خاندان سے تعلق رکھنے والی صبا شکور قاضی نے ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی سے مصنوعی ذہانت( اے آئی ) اور روبوٹکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی اس سے قبل انہوں نے عمان یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی ۔ صبا قاضی نے نہ صرف خاندان بلکہ ارض پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے ۔
والد کی تعلیم سے لگن اور بیٹی کے بہتر مستقبل کی سوچ نے صبا کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملاہے۔ اس امتیازی ڈگری کو اپنے نام کرنے کے بعدصبا خاندان بالخصوص قاضی فیملی کیلئے بھی باعث فخر بن چکی ہیں۔ ان کے والد قاضی عبدالشکور عمان میں مقیم ایک ممتاز پاکستانی شخصیت ہیں جو اپنی فلاحی خدمات کے باعث عمان کمیونٹی میں ایک مقام رکھتے ہیں ،کمیونٹی خدمات پر عمانی حکومت کی جانب سے متعدد اعزازات وصول کرچکے ہیں اور عمان میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی چیرٹی خدمات اور وہاں کی پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں ۔ ان فلاحی کاموں کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
قاضی عبد الشکور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی تعلیمی کامیابی پر بے حد فخر محسوس کررہا ہوں،صبا کی لگن،سخت محنت اور کامیابی ہی ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تعلم مکمل کرنےکے بعد اب صبا شکور قاضی مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں اور اپنے علم اور مہارت کے ذریعے مثبت اثرات مرتب کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ صبا عبد الشکور لوٹن میں واقع جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے بانی قاضی عبد العزیز چشتی (ایم بی ای )کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اورایسی ہونہار طالبات ہی پاکستان کے نام کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای اور کمیونٹی کے اہم راہنماوں نے والد اور خاندان کو مبارکباد اور نیک خواہشات کو پیغام دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایسے ہونہار بچے ہی پاکستان کی نیک نامی کا سبب ہیں ۔
