پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت ،میڈیا سے گفتگو ،بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ہر سال کی طرح لندن میں امسال بھی محترمہ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز24)بینظیر بھٹو شہید کی 17برسی کے سلسلے میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ساوتھ ملک مہربان نے لوٹن میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کر کے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو 17برس گزر گئے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی محترمہ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں پارٹی کی راہنماؤں ورکرز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی اور دنیا کی پہلی مسلمان خاتون وزیراعظم کی جمہوریت کے لیے کاوشوں کو سراہا ۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری ، جنرل سیکرٹری اظہر بڑالوی ، صدر یوتھ آصف خان سمیت تمام قائدین نے محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا آج ملک پاکستان کن مشکلات کا شکار ہے ان کا واحد حل میثاق جمہوریت اور ایک دوسرے کو برداشت کر کے ملک کی بہتری کے لیے آگے بڑھنے میں ہی ہے ۔ محترمہ کے فلسفے پر کام کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور ملک کو اس گرداب سے نکالا جا سکتا ہے ۔
