اسلام آبادصدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین نے کہا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد ریاست اور را پاکستان امریکا اور کینیڈا میں ٹارگٹڈ کلنگ میں ملوث ہے ۔ بھا رتی دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کو نوٹس لینا چا ہئے بصورت بھارت دنیا بھر کے امن کے لیے شدید خطرہ رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی نے نازیوں کے مظالم کو بھی شرما دیا ہے ۔
