’’خدمت دین کی ضرورت اور اہمیت‘‘کے عنوان پر نشست

خانیوال (رپورٹ: معراج عابد )تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام دورس عرفان القرآن پروگراموں کے سلسلے میں آج چھٹی اور آخری نشست کے اسکالر علامہ محمد سرفراز قادری، منہاج یونیورسٹی لاہور کے عظیم فاضل تھے جنہوں نے’’خدمت دین کی ضرورت اور اہمیت‘‘ کے عنوان پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔اپنے خصوصی خطاب میں نوجوانوں کو انہوں نے دور حاضر میں خدمت دین کی اہمیت سے آگاہ کیا۔عطاری میرج ہال خانیوال میں ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ،مردوں، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی،پروگرام کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی ترجمہ والے عرفان القرآن اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلامی بکس گفٹ دی گئیں جبکہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے