بیداری شعور عوامی حقوق کانفرنس کا اہتمام،ہزاروں افراد کی شرکت

پنڈال بھر گیا اسٹیڈیم کے اطراف عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر ،کشمیری پرچم ،بینرز اور پوسٹرز آویزاں
حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات ،احتجاجی مظاہرے ، قافلے ،گلی گلی سے ریلیاں برآمد ، فلک شگاف نعرے
راوالاکوٹ(رپورٹ:ڈی نیوز24)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر بیداری شعور عوامی حقوق کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست بھر سے کمیٹی کے عہدیداران ،سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء انجمن تاجران کے عہدیداران اور طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر بیداری شعور عوامی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی پنڈال میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف بھی عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھا گیا جبکہ اسٹیج پرکشمیری پرچم ،بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں تھے ۔

مرکزی دھرنا سپلائی بازار راولاکوٹ میں دیا گیا جہاں آزاد کشمیر بھر سے تشریف لائے قافلوں نے بڑی تعداد میں شہدائے عوامی حقوق وعزم نو ریلی نکالی ۔آزاد کشمیر بھر سے مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے خطابات کئےجبکہ تحریک کے دوران شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے لواحقین کو اسٹیج پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے براجمان کیا گیا ۔

کانفرنس ، جلسہ ، قافلوں اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے آزاد کشمیر بھر سے ہزارواں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔اور اپنے حقوق کے حصول تک تحریک جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔ راوالاکوٹ کی فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ شرکاء نے احتجاج کے دوران آزاد کشمیر کی حکومت کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے