آمنہ ؓ کے لال ﷺ کی آمد پر شہریوں کا جوش و خروش ، ریلیاں ، محفل کا اہتمام

محفل کی صدارت صاحبزادہ شیخ انوار الحق قادری تلاوتِ کلام پاک قاری اسماعیل آصف جبکہ نعت رسول مقبول ﷺڈاکٹر نثار احمد نے پڑھی
گلی گلی جلوس ، ریلیاں ، نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ،جلوس کےراستوں پرشرکاءکیلئےسبیلوں اورلنگرکااہتمام ،رسول خداﷺ کی آمد پر شہریوں کا جوش و خروش
لوٹن ( رپورٹ: ڈی نیوز 24) ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے لُوٹن کی مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ میں محفل میلاد پاک کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ شیخ انوار الحق قادری نے کی۔گزشتہ کئی روز سے لوٹن میں آمنہ ؓ کے لال ﷺ کی آمد پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ کہیں ریلیاں نکالی جارہی ہیں تو کہیں میلاد مصطفیٰ ﷺ کی محافل سجائی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد غوثیہ لوٹن کے زیر اہتمام آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری اسماعیل آصف نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر نثار احمد مارفانی نے انتہائی خوش الحانی سے نعت رسول مقبول ﷺادا کی اور محفل میں سماں باندھ دیا ۔علما اکرام نے انگریزی اور اردو زبانوں میں سیرت النبی ﷺکے مختلف پہلوں پر خطاب کرتے ہوئے سامعین کے قلوب اذہان کو قرآن و سنت کی حقیقی فکر و منزل سے منور کیا ۔
لوٹن کے مختلف مقامات سے ریلی و جلوس بھی برآمد ہوئے جس میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے خوب نعرے بازی کی ،جلوس کےراستوں پرشرکاءکیلئےسبیلوں اورلنگرکااہتمام کیا گیا ۔جلوس میں موجود تمام شرکا نبی کریم ﷺ سے اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے