اللہ نے دنیا میں عورت کو سب سے پہلے بیوی ہونے کا شرف عطا کیا ،مقررین

جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خوبصورت دعائیہ تقریب ، قاضی عبدالعزیز چشتی نے صدارت کی، قرأت ، ثنا خوانی ، بیانات ، درود و سلام و خصوصی دعائیں گی گئی

لوٹن ( رپورٹ:ڈی نیوز 24ٹی وی )لوٹن کے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں امام اہلسنت قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی صدارت میں انکی اہلیہ مرحومہ ومغفورہ اور صاحبزادہ قاضی عطاالکبریا ، صاحبزادہ ضیاء المصفے اور صاحبزادہ سراج المرتضے کی والدہ ماجدہ کے سالانہ ایصال ثواب کے موقعہ پرایک خوبصورت اور پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام مشائخ عظام اور نعت خوان حضرات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، تقریب مولانا قاری محمد کامران کی خوبصورت آواز میں تلاوت قران پاک سے شروع ہوئی پاکستان سے آئے ہوئے حضرت پیر کرم شاہ الازہری رحمتہ اللہ علیہ سابق جج پاکستان شریعت کورٹ کے منظور نظر علامہ محمد انور قریشی نے خوبصورت خطاب کیا اور کہا اللہ تعالیٰ کے نزدیک نیکی اور بھلائی کا کام ہی باقی رہے گا باقی سب چیزیں مٹ جانے والی ہیں اس لئے انسان کو وہ کام کرناچاہے جو باقی رہے انہوں نے مدلل دلائل دیتے ہوئے کہا آپ کا صدقہ خیرات نیکی کے کام جن میں آپ کا چھوڑا ہوا صدقہ جاریہ اور نیک اولاد ہے جس سے آپ کو آپ کے چلے جانے کے بعد بھی فائدہ ہوگا ، اس کے علاوہ سب چیزیں ختم ہوجائیں گی ، نوجوان سکالر شیخ محمد عاصم الازہری نے خوبصورت تلاوت کلام پاک اور انگریزی میں خطاب کیا انہوں نے بھی صدقہ اور خیرات پر گفتگو کی انہوں اچھائی اور نیکی کے کاموں پر زور دیا انہوں نے ماں کی شان بھی بیان کی اور امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی اہلیہ اور انکے صاحبزادوں سے انکی والدہ ماجدہ کی رحلت پر افسوس کا آظہار کیا ، مولانا قاری واجد حسین چشتی خطیب پیٹربرا نے اپنے خطاب میں مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکی کمیونٹی کی خدمات کو اور سینکڑوں بچیوں کو قران پاک کی تعلیم دینے پر جو خدمات ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا مر حومہ اللہ والی ایک نیک خاتون تھی ، نوجوان عبدالباقی نصیروی نے پیر صاحب گولڑا شریف اور نصیر ملت کا خوبصورت کلام سنایا ، اویس برادران نے نعت رسول مقبول پیش کی اور داد حاصل کی ، پروفیسر مسعود ہزاروی ، مولانا حافظ ساجد محمود اور مولانا احسان اللہ نے خوبصورت انداز میں ختم شریف پڑھا جبکہ سنٹرل جامع مسجد غوثیہ لوٹن مولانا اعجاز احمد نے بڑے خوبصورت انداز میں دعاکی اور تقریب اختتام کو پہنچی جبکہ امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کے برادر اصغر مولانا قاضی عبدالرشید چشتی اور انکے صاحبزدگان ، بھتیجے قاضی تنزیل الرحمان اور عثمان اصغر نے تقریب کی کامیابی اور اور دیگر لوازمات پورے کئے ،دیگر شرکاء میں ، مولوی خورشید بٹ ،حاجی محمد منیر وٹفورڈ ،سابق مئیر کونسلر یعقوب حنیف ،سابق مئیر راجہ وحید اکبر ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، شبیر ملک ،کونسلر راجہ اسلم خان ، ڈاکٹر یاسین رحمان ، کونسلر جاوید حسین ، کونسلر امجد علی ، کونسلر ادریس لطیف ، کونسلر ظہور احمد ، بیرسٹر فیض شاہ ، راجہ محمد یعقوب خان ،فیاض قریشی ، ملک غلام محی الدین ایڈ ووکیٹ ، حاجی محمد قربان ،آزاد ملک ، امجد امین بوبی ، ریاض بٹ ، اسرار بٹ ، حاجی راجہ محمد اسحاق ، راجہ مظفر اقبال ، زبیر بٹ ، صحافی اسرار راجہ ، راجہ ضرار ، راجہ واحد ، ذولفقار اعوان ،صوفی رشید ،سید مسعود شاہ ، نائجل خان ، خواجہ سلیم ، راجہ شکیل الزمان ، مبین خواجہ ، آصف دتہ ، دیگر شامل تھے دعائیہ تقریب میں گھر کی خواتین کے علاوہ بہت سی خواتین اور بچیوں نے شرکت کی جبکہ سابق مئیر لوٹن سمیرا سلیم نے خصوصی شرکت کی اور مرحومہ کے درجات میں بلندی کیلئے دعا کی ، آخر میں شرکاء کے کھانے اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے