اسپین :ٹرک کی بریکیں فیل ،3افراد جاں بحق ،5شدید زخمی

حادثے کی اطلاع ایمرجنسی انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (CICU) کو موصول ہوئی
ویلنسیا ( ڈی نیوز 24ٹی وی )اسپین کے شہر ویلنسیا میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاںبحق جبکہ5 شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین جبکہ ایک کا وزیرآباد سے ہے۔اسپین کے زرعی شہر ویلنسیا کے علاقے بینیفاریو دی لاس 22 میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑی دو وینوں سے ٹکرا گیا جس سے 5افراد زخمی جبکہ 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔حادثہ پیر کی شام پیش آیاجس کے فوری بعد ایمرجنسی یونٹ حرکت میں آگیا۔ایمرجنسی یونٹ نے ایک طبی ہیلی کاپٹر، اور ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

۔ٹرک ڈھلان پر تھا اور یوںلگتا تھا کہ ڈرائیور بھاری گاڑی سے باہر نکل گیا ہے۔ ٹرک اچانک حرکت کرنے لگا،ڈھلان پر ہونےکے باعث لوگوں کے مجمےپر سے گزر کر دو وینوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہوئے ہیںجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیازخمی ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے